2 نومبر 2014 - 12:16
عراق، 4 علاقے دہشت گردوں سے آزاد

عراقی فوج نے بغداد اور صلاح الدین سے ملحق صوبوں میں 4 علاقوں کو تكفيري دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین صوبے میں داعش کے خلاف مہم کے کمانڈر عبد الوہاب السائدی نے سنیچر کو کہا کہ فوج نے عوام کے تعاون سے اس صوبے کے مرکز تكريت کے شمالی حصہ میں واقع المزرع علاقے کو داعش کے وجود سے پاک کر دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فوج اور عوام کی مشترکہ کارروائی میں داعش کا ابوعبداللہ التونسي نامی سرغنہ ہلاک ہوا۔

عراقی فوج نے اسی طرح صوبہ بابل میں سیکورٹی فورسز کے تعاون سے3 علاقوں کو آزاد کرا لیا۔ عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ بغداد کے جنوب میں واقع صوبہ بابل کے القامشلي، الكرتاني اور الحيات علاقوں کو فوج اور خصوصی سیکورٹی فورس کی مشترکہ مہم میں آزاد کرایا گیا۔ اسی طرح عراقی فوج نے کہا کہ ان تینوں علاقوں کی آزادی کے دوران بم اور کلورین گیس کے راکٹ بنانے والے تین کارخانوں کا پتہ لگا کر تباہ کر دیا گیا۔

واضح رہے عراقی فوج نے گزشتہ ہفتے مشرقی عراق کے صوبہ ديالہ کے جرف الصخر علاقے کو آزاد کرایا ہے۔

.......

/169